دُبئی میں روزے کا احترام نہ کرنے والے کو 6 ماہ قید ہو گئی

ملزم پارک کے باہر سر عام کافی پی رہا تھا، گرفتاری سے بچنے کے لیے پولیس اہلکار کو بھی کافی کی پیش کش کی تھی

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعرات 19 نومبر 2020 13:56

دُبئی میں روزے کا احترام نہ کرنے والے کو 6 ماہ قید ہو گئی
دُبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ،19 نومبر2020ء ) متحدہ عرب امارات میں تمام افراد کو برابر کے حقوق حاصل ہیں تاہم اسلامی اقدار کے احترام اور پابندی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاتا ہے۔ ان میں رمضان المبارک سے متعلق سرکاری احکامات اور پابندیاں بھی شامل ہیں۔ دُبئی کی عدالت نے ایک شخص کو رمضان المبارک کا احترام نہ کرنے کے جُرم میں 6ماہ قید کی سزا سُنا دی ہے اور ڈی پورٹ کیے جانے کا حکم بھی دیا ہے۔

ملزم نے پولیس اہلکاروں کی جانب سے گرفتاری کے دوران ان پر حملہ بھی کیا تھا اور شدید مزاحمت کی تھی۔ ایک پولیس اہلکار نے عدالت کو بتایا کہ یہ واقعہ 5 مئی کو پیش آیا تھا جس کی رپورٹ البرشا پولیس اسٹیشن میں درج ہوئی تھی۔ پولیس اہلکار کے مطابق انہیں اطلاع ملی تھی کہ ایک شخص جو پام جمیرہ کے ایک رہائشی کمپلیکس میں مقیم ہے۔

(جاری ہے)

صبح 10 بجے کے قریب گھر سے باہر نکل کر سر عام کافی پی رہا ہے۔

جب اسے صفائی کارکنوں نے اس حرکت سے روکنے کی کوشش کی تو وہ ان پر حملہ آور ہو گیا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی جب وہ جائے وقوعہ پر پہنچی تو وہاں 41 سالہ مصری شخص ہاتھ میں کافی کا مگ تھام کر پی رہا تھا ۔ جب اس کے پاس جا کر اسے رمضان کا احترام نہ کرنے پر گرفتار کرنے کی بات کی گئی تو اس نے آگے سے مجھے بھی کافی بنا کر پلانے کی پیشکش کر دی اور پھر تیزی سے اپنی رہائشی بلڈنگ کی جانب جا کر لفٹ میں سوار ہونے لگا تاہم میں اور میرا ساتھی اہلکار بھی اس کے پیچھے لفٹ میں چلے گئے اور اسے ہتھکڑی لگانے کی کوشش کی تو اس نے بھرپور مزاحمت کرتے ہوئے میرا گلہ پکڑ لیا اور زور سے دھکا بھی دیا۔

اس کی یہ کشمکش جاری رہی تاہم ہم اسے لفٹ سے باہر لے آئے اور بڑی مشکل سے قابو کر کے ہتھکڑی لگانے کے بعد اسے پولیس اسٹیشن لایا گیا۔ رہائشی بلڈنگ کے بھارتی سپروائزر نے بھی تصدیق کی کہ اسے اطلاع دی گئی تھی کہ ایک مصری شخص ساحل کے پاس صفائی کارکنان کے ساتھ بدتمیزی کر رہا ہے۔ جس کی پولیس کو اطلاع دی گئی تھی۔