راولپنڈی ،کورونا وائر س کے باعث گورنمنٹ گرلزکالج مری روڈ اور حشمت علی بوائز کالج دس روز کیلئے بند

دونوں کالجز کے اسٹاف اور ٹیچر میں کورونا شبہ پر ڈائریکٹر کالجز نے محکمہ ہیلتھ کو آگاہ کیا تھا ، رپورٹ

جمعرات 19 نومبر 2020 16:31

راولپنڈی ،کورونا وائر س کے باعث گورنمنٹ گرلزکالج مری روڈ اور حشمت علی ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2020ء) راولپنڈی کی دوکالجز کورونا کے باعث دس روز کے لئے بند کر دیئے گئے۔بند کئے جانیوالے اداروں میں گورنمنٹ گرلزکالج مری روڈ اور حشمت علی بوائز کالج شامل ہیں ،دونوں کالجز کے اسٹاف اور ٹیچر میں کورونا شبہ پر ڈائریکٹر کالجز نے محکمہ ہیلتھ کو آگاہ کیا تھا ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر کالجز شیر احمد ستی کے مطابق محکمہ صحت کی سرویلنس ٹیم نے ٹیسٹ پازیٹوہونے پر کالجز بندکرنے کی ہدایت کی تھی، ایس او ہی کے تحت اگر کورونا کا ایک مریض ہوتو وہ کمرہ سیل کیا جاتا ہے ،دو مریض نکلنے پر کالج بند کیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :