انڈر16 ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام ، ڈی جی سپورٹس کا تربیتی کیمپس کا دورہ ، کھلاڑیوں کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت
جمعرات 19 نومبر 2020 17:03
(جاری ہے)
ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبر پختونخوا اسفندیار خان نے تمام تربیتی کیمپس کا تفصیلی دورہ کیا ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی سپورٹس اسفندیار خان نے کہا کہ خیبر پختونخواحکومت کی کوشش ہے کہ ٹیلنٹ کو گراس روٹ سے متعارف کیا جائے اس سلسلے میں ڈائریکٹریٹ جنرل آف سپورٹس خیبر پختونخوا نے نے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام ترتیب دیا ہے جس کے تحت گزشتہ دو ماہ سے صوبے کے تمام 35اضلاع میں ٹرائلز منعقد کئے گئے،ٹرائلزکے پہلے مرحلے میں 15سو جبکہ آخری مرحلے کیلئے 256بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ان کھلاڑیوں کو مزیدپالش کرنے کے لئے ٹرینگ کیمپس منعقد کئے گئے جس سے ان کی صلاحیتوں میں مزید نکھار آجائے گی ،جو کے 28نومبر سے شروع ہونے والے نیشنل جونیئر چمپئن شپ میں میں خیبر پختونخوا کی نمائندگی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اسطرح سرگرمیوں سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا جو آگے جا کر خیبر پختونخوا اور پاکستان کا نام روشن کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ کی بنیاد پر ہوا ہے اور کوالیفائیڈ کوچز کے زیر نگرانی تربیتی کیمپس میں ٹرینگ حاصل کرکے اپنی صلاحیتوں اور کھیل میں کافی حد تک نکھار لائیں گے۔ڈی جی سپورٹس نے کہا کہ جو کھلاڑی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا اس کو مزیدفیسلیٹیٹ کیا جائیگا تاکہ وہ ملک اور صوبے کی بہتر انداز میں نمائندگی کرسکے۔واضح رہے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت 7 مرد اور 4 خواتین کھیلوں کے 256 کھلاڑی دس روز تک جاری کیمپ میں شریک ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک۔ بھارت میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت
-
ہولگر رونے اور الیگزینڈر زویروف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ دہلی کیپٹلز اورسن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
آئی پی ایل کے دوران سٹیڈیم میں بکیز پکڑے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.