پاک چین دوستی حکومتی تعلقات سے آگے بڑھ چکی،دونوں عوام کے درمیان رشتے بہت مضبوط ہیں،وفاقی وزیر اسدعمر

جمعرات 19 نومبر 2020 18:08

پاک چین دوستی حکومتی تعلقات سے آگے بڑھ چکی،دونوں  عوام کے درمیان رشتے ..
اسلام آباد۔19نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19نومبر2020ء) :وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمر نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی حکومتی تعلقات سے آگے بڑھ چکی،دونوں ممالک کے عوام کے درمیان رشتے بہت مضبوط ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کوپاکستان میں چین کی نئے سفیر نونگ رونگ کی وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر سے ملاقات کے دوران کہی۔

ملاقات میں سی پیک کے تحت منصوبوں پر بات ہوئی ۔

(جاری ہے)

وزارت منصوبہ بندی کی طرف سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیر نے چینی سفیر کو خوش آمدید کہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ملاقات میں خصوصی طور پر سی ہیک کے تحت صنعتی تعاون پر بات ہوئی ۔ملاقات میں سی پیک پر قائم ورکنگ گروپس کے حالیہ اجلاسوں پر اطمینان کااظہار کیا گیا ، وزارت منصوبہ بندی کے مطابق وزیر منصوبہ بندی اور چینی سفیر نے مل کر سی پیک کے دوسرے مرحلے کو کامیاب بنانے پر اتفاق کیا ،چین پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتاہے