انڈر16 ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام ، ڈی جی سپورٹس کا تمام تربیتی کیمپس کا دورہ

جمعرات 19 نومبر 2020 20:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2020ء) ڈائریکٹریٹ جنرل آف سپورٹس خیبرپختونخواکے زیراہتمام پشاور سپورٹس کمپلیکس میںمنعقدہ خیبر پختونخوا انڈر 16 ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے سلسلے میںجاری تربیتی کیمپ کاڈائریکٹرجنرل سپورٹس خیبرپختونخوا اسفندیارخان خٹک نے تمام ٹریننگ کیمپس کا دورہ کیا ۔، کھلاڑیوں کی بہترین نشونما اور صلاحیتوں کو ابھرنے کے لئے تمام تروسائل بروائے کار لانے کی ہداہت جاری کیان کے ہمراہ ڈائریکٹرسپورٹس آپریشن سید ثقلین شاہ ڈپٹی ڈائریکٹرسپورٹس عزیز الله ،چیف کوچ شفقت الله ، سینئر کوچ شاہ فیصل ، کیئر ٹیکر یوسف خان سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں ۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا انڈر 16 ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آخری مرحلہ شروع ہوگیا ٹرائلز میں کامیاب کھلاڑی تربیتی کیمپ میں شرکت کررہے ہیں ان کیمس میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑی 28 نومبر کو منعقد ہونے والے قومی مقابلوں میں خیبر پختونخوا کی نمائندگی کریں گے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبر پختونخوا اسفندیار خان نے تمام تربیتی کیمپس کا تفصیلی دورہ کیا ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی سپورٹس اسفندیار خان نے کہا کہ خیبر پختونخواحکومت کی کوشش ہے کہ ٹیلنٹ کو گراس روٹ سے متعارف کیا جائے اس سلسلے میں ڈائریکٹریٹ جنرل آف سپورٹس خیبر پختونخوا نے نے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام ترتیب دیا ہے جس کے تحت گزشتہ دو ماہ سے صوبے کے تمام 35اضلاع میں ٹرائلز منعقد کئے گئے،ٹرائلزکے پہلے مرحلے میں 15 سو جبکہ آخری مرحلے کیلئے 256 بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ان کھلاڑیوں کو مزیدپالش کرنے کے لئے ٹرینگ کیمپس منعقد کئے گئے جس سے ان کی صلاحیتوں میں مزید نکھار آجائے گی ۔

جو کے 28 نومبر سے شروع ہونے والے نیشنل جونیئر چیمپئن شپ میں میں خیبر پختونخوا کی نمائندگی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اسطرح سرگرمیوں سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا جو آگے جا کر خیبر پختونخوا اور پاکستان کا نام روشن کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ کی بنیاد پر ہوا ہے اور کوالیفائیڈ کوچز کے زیر نگرانی تربیتی کیمپس میں ٹرینگ حاصل کرکے اپنی صلاحیتوں اور کھیل میں کافی حد تک نکھار لائیں گے۔

ڈی جی سپورٹس کا کہنا تھا کہ جو کھلاڑی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا اس کو مزیدفیسلیٹیٹ کیا جائے گا تاکہ وہ ملک اور صوبے کی بہتر انداز میں نمائندگی کرسکے۔واضح رہے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت 7 مرد اور 4 خواتین کھیلوں کے 256 کھلاڑی دس روز تک جاری کیمپ میں شریک ہیں۔