بجلی کے کھمبے سے ٹکرانے سے آتشزدگی کا شکار ہونیو الے اے ایس آئی بلاول وسان کی موت معمہ بن گئی

مرحوم اے ایس آئی بلاول وسان کے قریبی 2 ساتھیوں کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے

جمعرات 19 نومبر 2020 20:55

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2020ء) خیرپور پولیس کے مطابق گزشتہ روز گاڑی بجلی کے کھمبے سے ٹکرانے سے آتشزدگی کا شکار ہوکر جاں بحق ہونے والے درگاہ لونگ فقیر پولیس چوکی انچارج اے ایس آئی بلاول وسان کی موت معمہ بن گئی ہے ،مرحوم اے ایس آئی بلاول وسان کے قریبی 2 ساتھیوں کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے ،پوسٹ مارٹم رپورٹ کے لئے جسمانی اعضا کے نمونے لیبارٹری میں بھیج دیئے گئے ہیں رپورٹ آنے کے بعد اصل حقائق سامنے آسکتے ہیں،ذرائع کے مطابق جس وقت حادثہ رونما ہوا س وقت ان کے ہمراہ اس کے قریبی 2 دوست ساتھ تھے حادثے کے وقت وہ غائب تھے جو کئی شک و شبہات کو جنم دے رہا ہے پولیس ہر زاوئیے سے کیس کی تفتیش جاری رکھے ہوئے ہے تاہم بلاول وسان کے چاہنے والوں نے گزشتہ روز زاہد راجپوت کے پٹرول پمپوں کو آگ لگا کر اپنے دل کی بھڑاس نکالی تھی کے واقعے کا بھی تاحال مقدمہ درج نہ ہوسکاتھا ۔