20نومبر کو آزاد کشمیر بھر میں یوم تحفظ ناموس رسالت مصطفی کے طور پر منایا گیا

آزاد کشمیر کی تمام دینی و سیاسی جماعتوں کے قائدین ملاز مین کی تنظیمات وکلاء اور تاجر رہنمائوں سے بھر پور شرکت

جمعہ 20 نومبر 2020 13:48

مظفراباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2020ء) 20نومبر کو آزاد کشمیر بھر میں یوم تحفظ ناموس رسالت مصطفی کے طور پر منایا گیا۔بھارت اور فرانس امت مسلمہ کے لیے قابل نفرت بن چکے ہیں۔مظفراباد میں تمام مساجد محلوں اور بازاروں سے محبان مصطفیٰ اولڈ سیکرٹریٹ ڈسٹرک کمپلکس میں جمع ہوئے۔ آزاد کشمیر کی تمام دینی و سیاسی جماعتوں کے قائدین ملاز مین کی تنظیمات وکلاء اور تاجر رہنمائوں سے بھر پور شرکت ۔

تمام ضلعی ہیڈکواٹرز میں بھی ریلیاں منعقد ہوئی۔جن میں بھارت اور فرانس کی مزمت کی جائے گی اور بھارت وفرانس سے تجارتی اقتصادی آور سفارتی تعلقات ختم کرنے کے ساتھ ساتھ فیض آباد میں علامہ خادم حسین رضوی سے کیے گئے معایدے ہر عملدرآمد آور ختم نبوت چوک چھتر مظفرآباد کے ڈزائن میں ختم نبوت۔

(جاری ہے)

چوک کے منظر کو بھی شامل کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

حکومت پاکستان اسلامی ممالک کا اجلاس طلب کرنے کی تحریک کرے۔اقوام متحدہ سے انبیا ئ کرام کی عزت اور حرمت کے لیے قانون سازی کر وائی جائے۔فرانس کی طرف سے سرکاری سطح پر گستاخی رسول کا ارتکاب اس کے صفحہ ہستی سے مٹ جانے کا سبب بنے گا۔ناموس رسالت ? و عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے امت مسلمہ کا ہر فرد جان قربان کرنے کے لیے تیار ہے۔فرانس کے دہشتگرد صدر میکر و ن کی طرف سے سرکاری سرپرستی میں توہین آمیز خاکوں پر ہر مسلمان کا دل زخمی ہے۔

یہود و نصا ریٰ کی طرف سے آئے روز توہین رسالت کے واقعات کی سرپرستی دنیا کے امن کے لیے خطرہ ہے۔فرانس کے ساتھ تمام مسلم ممالک اپنے تعلقات ختم کریں۔اور فرانس کی تمام تر مصنوعات پر پاکستان آزاد کشمیر میں مکمل پابندی لگائی جائے۔موجودہ حالات میں تمام دینی قوتوں کو یکسو ہو کر ناموس رسالت،عقیدہ ختم نبوت اور ناموس صحابہ و اہل بیت کے تحفظ کے لیے اقدامات کریں۔

ان خیالات کا اظہار میں 20نومبرجمعہ المبارک کو مظفرآباد میں اھلیان مظفراباد کیطرف سے۔تحفظ ناموس مارچ نیز ریاست بھی اس دن یوم ناموس رسالت مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے کل جماعتی۔تحفظ ختم نبوت و ناموس مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم سے آل جموں کشمیر جے یو آئی کے امیر مولانا قاضی محمود الحسن اشرف،سینئر نائب صدر جمیعت علمائے جموں کشمیر مولانا الطاف حسین سیفی،جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے مرکزی رہنمائ اور رابطہ سیکرٹری اہلیان مظفرابادقاضی شاھد حمید ایڈووکیٹ معروف سیاسی وسماجی شخصیت شوکت جاوید میر،مرکزی رھنما پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیربزرگ رھنما ومعروف اسکالر علامہ قاضی میجر محمد شبیر۔

مرکزی رہنمائ پاکستان پپلز پارٹی آزاد کشمیر،مولانا قاری محمد زمان سیفی آھل السنت راپطہ کونسل آزاد کشمیرا،سیدنزیرحسین مرکزی رھنما جماعت اسلامی جنرل سیکرٹری تحریک لبیک یا رسول اللہ آزاد کشمیر مولانا عبد الر ؤف نظامی،مولاناقاری محمد یونس جنرل سیکرٹری جمیعت علمائ اسلام مظفراباد علامہ ندیم مفتیِ مرکزی سیرتِ محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کمیٹی قاضی تنویر حسین چیف آرگنائزرpmsa کامران شاکر واجد شاکرفیصل عباسی مولانا منظور حسین قادری جماعت آھل سنت قاضی مجیب الرحمٰن سید منظور جاوید احمد مغل آل پاکستان مسلم لیگ ایم مھتاب حمید ایڈووکیٹ ھای کورٹ ،مولانا مفتی محمود ،مولانا ممتاز الحق قاسمی سمیت دیگر رہنما?ں نے مختلف مقامات پر منعقدہ ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا ترکی کے صدر طیب اردگان نے جس جرائت اور بھادری کا مظاھرہ کیا ہے تمام مسلم ممالک ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ایمانی جرائت اور اسلامی حیمیت کا اظہار کریں ۔ مظفراباد میں ریلی کا آغاز جامع مسجد سھیلی سرکارسے کیاگیا۔تمام مساجد سے خطبائ کرام علمائ کرام آپنے نمازیوں کے ھمراہ باوضو شرکت کی ۔ ازاں تمام مکاتب فکر کے علمائ کرام آور وکلائ سماجی تنظیم المصطفی ویلفیئر سوسائٹی کے احباب کرام کے ھمراہ جناب عتیق احمد کیانی مولانا روحیل عباسی صاحب خطیب جامع مسجد سھیلی سرکار مولانا مفتی محمد فیاض خطیب مھتمم مدرسہ عبد اللہ بن عباس رض گوجرہ جامع مسجد امام احمد بن حنبل رح ممتاز روحانی پیشوا میںان محمد شفیع صاحب دعوت اسلامی آزاد کشمیر کے سربراہ قاضی عبدالوحید جمیعت آھل حدیث کے ناظم عمومی دانیال شھاب الدین مدنی نے بھی 20 نومبر جمعہ المبارک کو اپنے احباب سمیت شرکت کی ۔

جبکہ ریاست کے دیگر علاقوں میں بھی اپنی آپنی مساجد ومدارس سے جمعہ المبارک کی نماز کے بعد تحفظ ناموس مصطفی ریلیاں نکالنے کا اہتمام کیا ۔جس میں تمام مکاتب فکر کے زمیدان نے بھرپور شرکت کی۔دریں اثنا کل جماعتی تحفظ ختم نبوت و ناموس رسالت ? کے رہنما ؤں مولانا امتیاز احمد صدیقی صاحب مولانا امتیاز احمد عباسی صاحب جنرل سیکرٹری جمیعت علمائ اسلام جموں کشمیر اے جے کے جے یو آئی کے جنرل سیکرٹری مولانا عبد المالک صدیقی ایڈوکیٹ،سینئر نائب امیر مولانا پروفیسر محمد امین،پاکستان شریعت کونسل کے امیر اور سابق امیر اے جے کے جے یو آئی مفتی اعظم کشمیر مولانا مفتی رویس ایوبی،سواد اعظم اہلسنت والجماعت آزاد کشمیر کے امیر مولانا مفتی محمد اختر،جنرل سیکر ٹری مولانا قاضی منظور الحسن،اتحاد تنظیمات مدارس دینیہ آزاد کشمیر کے صدر پیر سید نذیر حسین گیلانی، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت آزاد کشمیر کے ناظم عمومی مولانا عادل خورشید،مرکزی رہنمائ مولانا امین الحق فاروقی،راولاکوٹ کے امیر وصدر تحریک تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم مولانا مفتی عبد الخالق،جمیعت علماے جموں کشمیر کے سینئر نائب صدر و رابطہ سیکرٹری اتحاد تنظیمات مدارس مولانا الطاف سیفی،سنی رابطہ کونسل،اہلسنت والجماعت کے سربراہ مولانا تصدق حسین شیخ نے اپنی اپنی جماعتوں کی طرف سے بھی 20نومبر کو یوم تحفط ناموس رسالت کے طور پر منانے کی حمایت کرتے ہوئے بھارت اور فرانس کی تمام مصنوعات کامکمل بائیکاٹ کرنے اور اپنے اپنے اضلاع اور جمعہ مساجد میں بھر پور ریلیاں منعقد کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پوری قوم سے اس موقع پر اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔