اللہ تعالیٰ علامہ خادم حسین رضوی کے درجات میں بلندی عطافرما ئے،محمدسلیم عطاری

جمعہ 20 نومبر 2020 16:08

اللہ تعالیٰ علامہ خادم حسین رضوی کے درجات میں بلندی عطافرما ئے،محمدسلیم ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2020ء) انجمن نوجوانان اسلام پاکستان کے سربراہ سماجی رہنما محمدسلیم عطاری نے معروف مذہبی شخصیت اورتحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ حافظ خادم حسین رضوی کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہارکیا اوران کے لواحقین ،عقیدت مندوں سے دلی ہمدری کا اظہارکیا۔

(جاری ہے)

علامہ خادم حسین رضوی نے عقیدہ ختم نبوت اورتحفظ ناموس رسالت ﷺکے لیے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کیا ۔

عاشق رسول ممتازقادری شہید کی سزائے موت کا معاملہ ہویا پھر گستاخ رسول آسیہ بی بی کا معاملہ ہو متحرک کرداراداکیا ان کی دینی خدمات کو ہمیشہ یادرکھاجائے گا ۔محمدسلیم عطاری نے علامہ خادم حسین رضوی کے درجات کی بلندی، مغفرت،حضوراکرم ﷺکی شفاعت ،لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعاکی ۔