سرگودھا ،پولیس نے منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے چرس برآمد کرلی ،ملزمان کیخلاف مقدمات درج

جمعہ 20 نومبر 2020 16:22

سرگودھا ،پولیس نے منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے چرس برآمد کرلی ،ملزمان ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2020ء) سرگودھا پولیس نے منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ایک کلو سے زائد ہیروئن اور چارکلو سے زائد چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ ساہیوال پولیس نے چھاپہ مار کر کے منشیات فروش عثمان معاویہ عرف ٹیگر ولد عالمگیر سکنہ محلہ نئی حویلی گلی بلوچاں والی ساہیوال کو منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکر کے اس کے قبضہ سے چرس 3 کلو120گرام اور وٹک رقم مبلغ 32ہزار560روپے، نصر حیات ولد محمد یوسف سکنہ وجھ ساہیوال سے چرس1کلو360گرام برآمد،تھانہ صدر پولیس نے بائی پاس روڈ بھٹہ چوک میں دوران چیکنگ منشیات فروش ریاست علی ولد غلام حسین سکنہ چک نمبر75جنوبی کوگرفتارکر کے ملزم کے قبضہ سے ہیروئن 1کلو 150 گرام برآمدکرکے منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمات ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔