صوابی ،پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران اشتہاری ،منشیات فروش کو گرفتار کرلیا ، اسلحہ منشیات برآمد

جمعہ 20 نومبر 2020 16:36

صوابی ،پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران اشتہاری ،منشیات فروش کو ..
صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2020ء) ضلع صوابی کی پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران مجرمان اشتہاری اور منشیات فروش کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے منشیات اور اسلحہ بر آمد کر لیا۔

(جاری ہے)

ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سرکل رزڑ پولیس نے چودہ سال سے قتل اور اقدام قتل کے مقدمے میں پولیس کو مطلوب مجرم اشتہاری تاج علی سکنہ ترکئی کو گرفتار کر لیا جب کہ دیگر کارروائیوں کے دوران چھ گداگر اور نو منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا اور مجموعی طور پر 7245گرام چرس 199گرام ہیروئن 56گرام آئس اور دو عدد پستول بر آمد کرلی۔

پیشہ گداگروں کو دارالکفالہ منتقل کر دیا گیا ۔ایک اور کارروائی میں پولیس نے قتل ، اقدام قتل کے مقدمے میں پولیس کو مطلوب مجرم اشتہاری سبز علی سکنہ قمر ڈھنڈ نارنجی کو بھی گرفتار کر لیا۔