لاہور،اغواء کے مقدمے میں 2 سال سے مطلوب اشتہاری ملزم غلام شبیر گرفتار

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 20 نومبر 2020 18:15

لاہور،اغواء کے مقدمے میں 2 سال سے مطلوب اشتہاری ملزم غلام شبیر گرفتار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 نومبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ایس پی نویسٹی گیشن سٹی ڈویژن کی سربراہی میں بھاٹی گیٹ پولیس کی کارروائی۔اغواء کے مقدمے میں 2 سال سے مطلوب اشتہاری ملزم غلام شبیر گرفتار۔

(جاری ہے)

اشتہاری ملزم غلام شبیر 19سالہ شادی شدہ لڑکی کو ورغلاء کرگوجرانوالہ لے گیا تھا۔پولیس کی طرف سے 19 سالہ لڑکی کو بحفاظت بازیاب کروانے پر ملزم غلام شبیر مفرور ہو گیا تھا۔ انچارج انویسٹی گیشن بھاٹی گیٹ سجاد حیدر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی میں اشتہاری ملزم کو گرفتار کیا۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور کااشتہاری ملزم کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش۔