پاکستان بنگلہ دیش کا سفارتی تعلقات بحال ہونا وقت کی ضرورت ہے ,پاک مسلم الائنس دیوان

جمعہ 20 نومبر 2020 19:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2020ء) پاک مسلم الائنس دیوان کے سینیئر نائب صدر علاء الدین ربی ، نائب صدر رحمت غازی ، مفتی محی الدین احمد منصوری نے معروف عالم دین مولانا شاہجلال اور جمعیت علماء اسلام ضلع غربی کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری قاری اشرف مینگل کے ہمراہ جمیعت علماء اسلام بنگلہ دیش کے سیکریٹری جنرل مولانا محی الدین اکرام کے زیرقیادت آنے والے وفد سے ملاقات کی ، اس موقع پر معروف عالم دین مفتی عبدالغفور، جامعہ علوم الاسلامیہ بنوری ٹائون کے نائب مفتی مفتی عبدالقادر ،شیخ الحدیث مفتی نور الزمان بھی موجود تھے،ملاقات میں ملکی و علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، مولانا محی الدین اکرم اور پاک مسلم الائنس دیوان کے رہنمائوں اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سفارتی تعلقات کا بحال ہونا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے اس طرح دونوں ممالک کے عوام کے درمیان دوستی اور بھائی چارگی میں اضافہ ہوگا اور تجارت میں بھی اضافہ ہوگا۔