الیکٹرونک مارکیٹ میں واٹربورڈ نے فوری طور پر فائربریگیڈ کو 50ہزار گیلن پانی بلامعاوضہ فراہم کیا

جمعہ 20 نومبر 2020 21:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2020ء) جمعہ کی شام صدر الیکٹرونک مارکیٹ میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کیلئے واٹربورڈ نے فوری طور پر فائربریگیڈ کو 50ہزار گیلن پانی بلامعاوضہ فراہم کیا، ترجمان واٹربورڈ کے مطابق جمعہ کی شام فائربریگیڈ کی جانب سے صدر الیکٹرونک مارکیٹ کے گودام میں لگنے والی آگ کی اطلاع ملتے ہی ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان نے واٹربورڈکے نیپا ہائیڈرنٹ پر ہنگامی حالت کا نفاذ کردیا، ایم ڈی واٹربورڈ کے احکامات پر نیپا ہائیڈرنٹ کو دیگر ٹینکروں سے خالی کراکر متعدد ٹینکروں کے ذریعہ آگ پر قابو پانے میں مصروف فائربازرز کو آتشزدگی کے مقام پر ہی پانی کی فراہمی شروع کردی گئی، واٹربورڈ کے اس اقدام سے فائربازرز کو پانی کے حصول کیلئے ہائیڈرنٹ آنے کی ضرور ت نہیں رہی اور وہ پوری قوت سے آگ پر قابو پانے کی جدوجہد کرتے رہے،اس دوران ایم ڈی واٹربورڈکے فوکل پرسن برائے ٹینکرز دیگر عملے کے ساتھ آتشزدگی کے مقام پر پہنچ گئے اور پانی کی فراہمی کے جاری آپریشن کی نگرانی کی،آخری اطلاعات آنے تک واٹربورڈ فائربریگیڈ کو 50ہزار گیلن پانی ٹینکروں کے ذریعہ فراہم کرچکا تھا۔

متعلقہ عنوان :