لیفٹیننٹ جنرل شاہ رفیع عالم میموریل پولو کپ ، ڈائمنڈ پینٹس / ایف جی پولو ٹیم نے باڑیز کو 8-5 سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ڈائمنڈ پینٹس / ایف جی پولو کی طرف سے ٹام بروڈی اور میاں عباس مختار نے تین تین، ثاقب خان خاکوانی اور میر شعیب احمد نے ایک ایک گول سکور کیا

جمعہ 20 نومبر 2020 21:33

لیفٹیننٹ جنرل شاہ رفیع عالم میموریل پولو کپ ، ڈائمنڈ پینٹس / ایف جی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2020ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام لیفٹیننٹ جنرل شاہ رفیع عالم میموریل پولو کپ کے پانچویں روز ڈائمنڈ پینٹس / ایف جی پولو ٹیم نے دلچسپ مقابلے کے بعد باڑیز کو 8-5 سے ہرا کر مین فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ اس موقع پر لاہور پولو کلب کے صدر عمر صادق، ایگزیکٹو کمیٹی ممبران آغا مرتضی،شاہ قبلائی عالم، فیروز گلزار، ثاقب خان خاکوانی، آغا نجیب رضا اور سیکرٹری لیفٹیننٹ کرنل(ر) مدثر شریف اور ٹیموں کے کھلاڑیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

(جاری ہے)

سیمی فائنل کا فی دلچسپ رہا۔ پہلے چکر کے اختتام پر سکور ایک ایک سے برابر تھا دوسرے چکر کے اختتام پر ٹیم باڑیز کو 4-2 کی برتری حاصل تھی۔ تیسرے اور چوتھے چکر میں میاں عباس مختار نے شاندار کھیل پیش کیا اور میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔ تیسرے چکر کے اختتام پر سکور 5-5 ہوا اور پھر چوتھے چکر کے اختتام پر جب میچ ختم ہوا تو ڈائمنڈ پینٹس / ایف جی پولو کی ٹیم کے 8 اور باڑیز کے 5 گول تھے۔ ڈائمنڈ پینٹس / ایف جی پولو کی طرف سے ٹام بروڈی اور میاں عباس مختار نے تین تین، ثاقب خان خاکوانی اور میر شعیب احمد نے ایک ایک گول سکور کیا۔

متعلقہ عنوان :