یمن قحط کے دہانے پر ہے، اقوام متحدہ

ہفتہ 21 نومبر 2020 13:12

یمن قحط کے دہانے پر ہے، اقوام متحدہ
اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2020ء) اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ جنگ زدہ ملک یمن بدترین قحط کے شدید خطرات سے دو چار ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرش نے گزشتہ روز خدشہ ظاہر کیا کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو لاکھوں انسانی جانیں ضائع ہوسکتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے عالمی رہنماؤں سے اس تباہی کو روکنے کا مطالبہ کیا اور گزارش کی کہ ایسے اقدامات سے گریز کیا جائے جس سے صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہو۔  امدادی کارکنوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر امریکہ کی جانب سے حوثی قبائل کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیم (ایف ٹی او) میں شامل کیا جاتا ہے تو وہ انہیں امدادی سامان یمن تک پہنچانے سے روک سکتے ہیں۔