میپکو،رواں مالی سال کے دوران خراب اورجلنے والے ایک لاکھ سے زیادہ میٹرزتبدیل

ہفتہ 21 نومبر 2020 13:18

میپکو،رواں مالی سال کے دوران خراب اورجلنے والے ایک لاکھ سے زیادہ میٹرزتبدیل
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2020ء) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)نے رواں مالی سال 2020-21کے دوران خراب اور جلنے والے ایک لاکھ98ہزار734میٹرز تبدیل کئے ہیں ان میں ایک لاکھ 93ہزار785سنگل فیز، 4ہزار777تھری فیز اور 172ایم ڈی آئی میٹرز شامل ہیں۔

(جاری ہے)

جولائی تا اکتوبر2020کے دوران ملتان سرکل میں 33680، ڈی جی خان سرکل میں 16306، وہاڑی سرکل میں 20855، بہاولپور سرکل میں 37384، ساہیوال سرکل میں 18833، رحیم یار خان سرکل میں 16731، مظفرگڑھ سرکل میں 24088، بہاولنگر سرکل میں 15649اور خانیوال سرکل میں 15208میٹرز تبدیل کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :