اسلام آباد،اے ٹی ایم مشینوں کی ہارڈ ڈسک اور ڈی وی آر چوری کرنے والا ملزم گرفتار

ہفتہ 21 نومبر 2020 14:26

اسلام آباد،اے ٹی ایم مشینوں کی ہارڈ ڈسک اور ڈی وی آر چوری کرنے والا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2020ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس نے اے ٹی ایم مشینوں کی ہارڈ ڈسک اور ڈی وی آر چوری کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزم اے ٹی ایم کی ہارڈ ڈسک میں موجود ڈیٹا کی مدد سے لوگوں کی رقم نکالتا تھا۔انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزم سے 20 ہارڈ ڈسک اور 15 ڈی وی آر برآمد کر لیے گئے ہیں اورمزید تفتیش شروع کر دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :