قیس قیوم ملک کی ڈویژنل سیکرٹری انفارمیشن پاکستان مسلم لیگ (ن )تقرری کا نوٹیفکیشن جاری

ہفتہ 21 نومبر 2020 17:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2020ء) قیس قیوم ملک باقاعدہ طور پر پاکستان مسلم لیگ (ن )راولپنڈی ڈویژن کے سیکرٹری انفارمیشن مقرر کردیئے گئے ۔

(جاری ہے)

ان کی باقاعدہ تقرری کا نوٹیفکیشن پاکستان مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال اور صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب رانا ثناء اللہ نے منعقدہ خصوصی تقریب میں دیا اس موقع پر مسلم لیگی راہنماء اویس لغاری ، انجینئر قمر الاسلام راجا ،عطاء تارڑ اور دیگر راہنماء بھی موجودتھے ۔ قیس قیوم ملک نے ڈویژنل سیکرٹری اطلاعات تعیناتی پر پارٹی قیادت سے اظہار تشکر کیا اور کہاکہ وہ اپنے فرائض منصبی بطریق احسن سرانجام دیں گے اور ڈویژن بھر میں پارٹی سرگرمیوں کو فروغ دیں گے ۔