مینز و ویمنز انٹرنیشنل سیٹلائٹ سکواش چمپئن شپ آخری مرحلے میں داخل ہوگئی

ہفتہ 21 نومبر 2020 19:44

مینز و ویمنز انٹرنیشنل سیٹلائٹ سکواش چمپئن شپ آخری مرحلے میں داخل ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2020ء) پاکستان سکواش فیڈریشن اور خیبرپختونخوا سکواش ایسوسی ایشن کے اشتراک سے مینز و ویمنز انٹرنیشنل سیٹلائٹ سکواش چمپئن شپ میں گزشتہ روزکوارٹر فائنل میچ منعقد ہوئے ‘پشاور سپورٹس کمپلیکس میں واقع قمرزمان سکواش کمپلیکس میں جاری مقابلوں کے موقع پر گزشتہ روز ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ نعمت اللہ خان اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر پشاور تحسین اللہ خان مہمانان خصوصی تھے ان کے ہمراہ چیف ریفری منور زمان‘صوبائی سکواش ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو ممبران میں گل وزیر ‘شیر بہادری‘پی اے ایف سکواش اکیڈمی کے ہیڈ کوچ و پریذیڈنٹ گولڈ میڈلسٹ اطلس خان ‘طاہر اقبال ‘عالمزیب ‘نعمت اللہ ‘امجد خان اور دیگر شخصیات موجود تھیں‘کوارٹر فائنل مقابلوں میں فخر زمان نے محمد بلال کے خلاف سخت مقابلے کے بعد گیارہ سات ‘تیرہ گیارہ‘دس بارہ سے کامیابی اپنے نام کی ‘دوسرے میچ میں نور زمان نے ظاہر شاہ کے خلاف گیارہ نو ‘گیارہ نو اور تیرہ گیارہ ‘تیسرے میچ میں ناصر اقبال نے وقاص محبوب کے خلاف گیارہ نو ‘گیارہ ایک اور گیارہ تین جبکہ چوتھے کوارٹر فائنل میں دانش اطلس خان نے ذیشان زیب کے خلاف گیارہ چار ‘ گیارہ سات اور گیارہ چار سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ویمنز کے کوارٹر فائنل میچوں میں آمنہ فیاض نے روشنا محبوب کے خلاف سخت مقابلے کے بعد آٹھ گیارہ ‘گیارہ سات ‘گیارہ سات اور گیارہ آٹھ ‘نور الہدیٰ نے زینب خان کے خلاف گیارہ سات‘گیارہ آٹھ اور بارہ دس سے کامیابی حاصل کی‘صائمہ شوکت نے فہمینہ عاصم کے خلاف گیارہ سات ‘گیارہ بارہ اور گیارہ آٹھ جبکہ چوتھے کوارٹر فائنل میں فائزہ ظفر نے نور العین اعجاز کے خلاف بارہ دس‘گیارہ پانچ اور گیارہ چار سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا‘مردوں کے سیمی فائنل میں فرحان زمان کا مقابلہ نور زمان جبکہ ناصر اقبال کا مقابلہ دانش اطلس خان سے ہوگا جبکہ ویمنز سیمی فائنل مقابلوں میں آمنہ فیاض کا مقابلہ نور الہدیٰ جبکہ صائمہ شوکت کا مقابلہ فائزہ ظفر سے ہوگا۔

(جاری ہے)

سیمی فائنل میں بھی کانٹے کے مقابلوں کی توقع ہے ۔