مخدوم امین فہیم معتدل مزاج و دوراندیش رہنما تھے، سیاست میں جمہوری روایات و اقدار کے امین تھے،بلاول بھٹو زرداری

ہفتہ 21 نومبر 2020 20:30

مخدوم امین فہیم معتدل مزاج و دوراندیش رہنما تھے، سیاست میں جمہوری روایات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2020ء) چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے سابق سینئر وائس چیئرمین مرحوم مخدوم امین فہیم کی برسی پر اپنے پیغام میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ مرحوم مخدوم امین فہیم معتدل مزاج و دوراندیش رہنما تھے، سیاست میں جمہوری روایات و اقدار کے امین تھے۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ جمہوریت کے لیئے اٴْن کی خدمات کو تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا،انہوں نے پارٹی قیادت کی تین نسلوں کے ساتھ اعتماد و ثابتقدمی کے تعلق کو قائم و دائم رکھا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ مرحوم مخدوم امین فہیم پارٹی قیادت و کارکنان کی دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔