بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے چیف ایگزیکٹو فرمان زرکون کی پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے قائمقام چیف آپریٹنگ آفیسر جلال احمد سے ملاقات

ہفتہ 21 نومبر 2020 22:33

لاہور/کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2020ء) بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے چیف ایگزیکٹو فرمان زرکون نے گزشتہ روز پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے قائمقام چیف آپریٹنگ آفیسر جلال احمد سے ملاقات کی، اس موقع پر مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیااور دونوں بورڈ ز کے درمیان طے پایا کہ جس طرح پنجاب سرمایہ کاری بورڈ نے پنجاب میں کمرشل کورٹس قائم کی ہیں بلوچستان میں بھی عدالتوں اسکے نفاذ کوکاروبار میں آسانی کے شعبے میں بطور نمونہ آزمایا جائیگا،میٹنگ میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ دونوں بورڈزکے مابین باہمی تعاون ، تربیت اور تکنیکی مدد کاتبادلہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ان میں مشترکہ سیمینار کا انعقاد ، ون ونڈو آپریشن میں سہولیات کی فراہمی ، ہیلپ ڈیسک کا قیام اور روڈ شوز منعقد کئے جائیں گے، یہ اقدامات مختلف علاوں میں ہونے تھے مگر اب توقع ہے کہ مستقبل قریب میں دونوں بورڈ کے اشتراک منعقد ہونگے۔

متعلقہ عنوان :