حکومت کی پالیسیاںعوام کے لئے کورو نا سے زیادہ خطرناک ہے‘بلا ل میر

پی ڈی ایم جلسوں میں عوامی شرکت حکو متی پالیسیوں کیخلاف ریفرنڈم ہے حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی

اتوار 22 نومبر 2020 12:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2020ء) سر براہ جمعیة علما ء اسلام کے معاو ن خصوصی برائے لاہور محمد بلا ل میر نے کہا ہے کہ حکومت کی پالیسیاںعوام کے لئے کورو نا سے زیادہ خطرناک ہیں،پی ڈی ایم جلسوں میں عوامی شرکت حکو متی پالیسیوں کیخلاف ریفرنڈم ہے حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی،13دسمبرلاہور مینار پاکستان پر اپوزیشن کا جلسہ نئی سیاسی تاریخ رقم کرے گا ۔

ان خیا لا ت کااظہارانہو ں جے یو آئی کے رہنمائوں حاجی منظور خان آ فرید ،حا فظ عبد الرحمن،بلال خان درانی،حافظ زین العابدین و دیگر سے گفتگوکر تے ہو ئے کیا۔ انہو ں نے کہاکہ گوجزانوالہ ،کراچی، کوئٹہ اور پشاور کے کامیاب جلسوں میں عوام کی شرکت نے ثابت کر دیا ہے کہ موجودہ حکومت ووٹ سے نہیں بلکہ ووٹ چوری کر کے برسراقتدار آئی ہے،احتساب کے نام پر اپوزیشن لیڈر شپ کے خلاف انتقامی کاروائیاں کرنے والوں کو پشاور بی آر ٹی بس منصوبے میں کرپشن کیوں نظر نہیں آرہی ہیں جہاں عوام ہر روز بسوں کو دھکے لگا کر چلانے پر مجبور ہے وزیراعظم عمران خان کے دائیں بائیں بیٹھے وزیر مشیر کرپشن کے کنگ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پی ٹی ایم کے کامیاب جلسے حکومتی ایوانوں میں زلزلہ برپا کیے ہوئے حکومت مکمل طور پر بوکھلاہٹ کا شکار ہے اسے کچھ سمجھ نہیں آرہی کہ کیا کرنا ہے عوام تبدیلی سرکار سے مکمل طور پر تنگ آ چکے ہیں اور وہ تبدیلی سرکار کی تبدیلی چاہتے ہیں۔