قمرزمان کائرہ کا کورونا ٹیسٹ نیگیٹو آگیا

اتوار 22 نومبر 2020 14:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2020ء) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ کا کورونا ٹیسٹ نیگیٹو آگیا ۔قمر زمان کائرہ کو گلگت بلتستان کی انتخابی مہم کے دوران کورونا ہوا تھا جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا تھا۔

(جاری ہے)

گز شتہ روز قمر زمان کائرہ نے ٹیسٹ کروایا گیا جس کی رپورٹ نیگیٹو آئی ۔بتایا گیا ہے کہ قمر زمان کائرہ ابھی کچھ روز مزید آرام کریں گے ۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ ٹیسٹ نیگیٹو آگیا ،صحتیابی کی دعا کرنے والے تمام احباب کا مشکورہوں۔