Live Updates

مسلط ٹولے کے جانے کا وقت آگیا،عمران نیازی کوروناکے پیچھے چھپ رہے ہیں،نااہل و نالائق حکمرانوں کو گھر بھیج کر دم لیں گے،جمشید اختر شیخ

پی ٹی آئی انتخابات میں دھاندلی کواپنانصب العین سمجھتی ہے،حکومت نے دھاندلی کی سابقہ روایات کوبرقرار رکھتے ہوئے میںعوام کو حقیقی نمائندوں سے محروم کردیا ہے،ممبرمرکزی مجلس عاملہ و صدرو ٹریڈرزونگ مسلم لیگ(ن)اسلام آباد

اتوار 22 نومبر 2020 16:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) مرکزی مجلس عاملہ کے رکن وٹریڈرزونگ فیڈرل کپیٹل اسلام آباد کے مرکزی صدر جمشید اختر شیخ نے جاری بیان میںکہاہے کہ اس وقت ملک نازک دور سے گزررہاہے،حکومت مہنگائی ،بیروزگاری کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکی ہے،تبدیلی سرکار نے اڑھائی سالوں میں روزانہ کی بنیاد پر نئے نئے وعدے کرکے غریب عوام کے صبر کا امتحان لے رہے ہیں،اس وقت اگر حکومت عوام کو ریلیف نہیں دے سکتی توریاست مدینہ کے دعویدار حکمرانوں کواقتدار میں رہنے کا کوئی جواز نہیں بنتا،عمران احمد نیازی پہلے کنٹینرکی بات کرتے تھے اب کروناکے پیچھے چھپ رہے ہیں،ملک میںکورونا وائرس کی آڑمیں اپوزیشن کے جلسے جلوسوں سے حکومت بچنے کی ناکام کوشش کررہی ہے،نااہل حکمرانوں کوکوروناکے پیچھے چھپنے نہیں دیں گے، عمران نیازی کی حکومت آخری سانسیں لے رہی ہے،مسلط ٹولے کے احتساب کا وقت قریب آگیاہے،پی ڈی ایم کی تحریک نااہل سلیکٹڈ حکومت کے خاتمے کا سبب بنے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم نے ابھی تو ریاست مدینہ کے دعویدار حکمرانوں کے خلاف تحریک کا آغاز کیا ہے لیکن وزیراعظم اور ان کے نام نہاد ترجمان بوکھلاہٹ کا شکارہوچکے ہیں اور ان کے پا اپوزیشن کے خلاف جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگانے کے سواکچھ نہیں ہے،اپوزیشن کو دیوار سے لگانے کی حکومتی خواہش پوری نہیں ہوگی۔مسلم لیگی رہنماجمشید اختر شیخ نے کہاکہ دوسروںکو چور اور ڈاکوکہنے والی حکومت میں خودچینی،آٹا اور ادویات چورموجود ہیں،ریاست مدینہ کے دعویدار حکمرانوں کوعوام کی فکر نہیں،ملک پر مسلط نااہل حکومت نے تباہی کے دہانے پر پہنچادیاہے،یہ لوگ ہر محاذ پر ناکام ہوچکے ہیں،کمرتوڑ مہنگائی،بے روزگاری اور بے تحاشاٹیکس نے عوام کو خوار کردیا ہے، گذشتہ اڑھائی سالوں میںیہ تبدیلی سرکار عوا م کو گمراہی کے سواکچھ نہیں دے سکی،اب اس مسلط ٹولے کے جانے کا وقت آگیاہ،،حکومت کو گھر بھیج کر دم لیں گے۔

مرکزی مجلس عاملہ کے رکن جمشیداخترشیخ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت انتخابات میں دھاندلی کو اپنا نصب العین سمجھتی ہے،2018ء کے انتخابات میں دھاندلی کی بنیاد پر آنے والی حکومت نے گلگت بلتستان میں بھی اپنی دھاندلی کی سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے وہاں کے عوام کو بھی حقیقی نمائندوں سے محروم کردیا ہے، پورے پاکستان کے عوام اس بات سے باخبر ہیں کہ مسلم لیگ(ن) کی نائب صدرمریم نواز نے گلگت بلتستان میں جس طرح انتخابی مہم چلائی اور جس طرح عوام کی پذیرائی ملی ،اس کے بعد حکومتی غیر قانونی ہتھکنڈوںسے مسلم لیگ(ن) کے امیدواروںکو ہروایاگیاجس پر گلگت بلتستان کے عوام نہ صرف سراپااحتجاج ہیں بلکہ وہ یہ سمجھتے ہیں کہ عمران احمد نیازی کی نااہل اورنالائق حکومت سوائے دھاندلی کے اورکہیں کامیابی حاصل نہیں کرسکی۔

انہوں نے کہاکہ پورا ملک مہنگائی، بے روزگاری اور غیر یقینی کی صورتحال سے دوچار ہے ،یہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے مصنوعی طریقے سے خودکوکامیاب بنانے میں مصروف ہے لیکن وہ وقت دور نہیں جب اس حکومت کی ناکامی پر اسے عوامے کے غیض وغصب کا سامناکرناپڑے گا، نااہل ٹولے کے احتساب کاوقت آن پہنچاہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات