Live Updates

وزیراعلی عثمان بزدار نے صوبے میں انصاف میڈیسن کارڈ کا اجراء کردیا،وزیراعلی آفس میں پروقار تقریب

وزیراعلی عثمان بزدار نے ہیپاٹائٹس،ایڈز اور ٹی بی کے مریضوں میں انصاف میڈیسن کارڈ تقسیم کئے انصاف میڈیسن کارڈ کے ذریعے ہیپاٹائٹس، ایڈز او رٹی بی کے مریضوں کو مفت ادویات کا آغاز کیاگیاہے‘عثمان بزدار پہلے مرحلے میں ایڈز کے 9862 اور ہیپاٹائٹس 23560 اور ٹی بی کے 70047 مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی جائیں گی متعلقہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال یا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں اصل شناختی کارڈ کے ساتھ بائیو میٹرک تصدیق کی جائے گی تشخیصی عمل مکمل ہونے پر مریض کو رجسٹرکر کے انصاف میڈیسن کارڈ جاری کر دیا جائیگا، مریض کسی بھی متعلقہ سنٹر سے مفت ادویات لے سکے گا

اتوار 22 نومبر 2020 18:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2020ء) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبے میں انصاف میڈیسن کارڈ کا اجراء کر دیاہے -وزیراعلی آفس میں انصاف میڈیسن کارڈ کے اجراء کی پروقار تقریب منعقد ہوئی-وزیراعلی عثمان بزدار نے ہیپاٹائٹس،ایڈز اور ٹی بی کے مریضوں میں انصاف میڈیسن کارڈ تقسیم کئے -صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، سیکرٹری پرائمری وسکینڈری ہیلتھ،سیکرٹری اطلاعات اور متعلقہ حکام نے تقریب میں شرکت کی-وزیراعلی عثمان بزدار نے کہاکہ انصاف میڈیسن کارڈ کے ذریعے ہیپاٹائٹس، ایڈز او رٹی بی کے مریضوں کو مفت ادویات کا آغاز کیاگیاہی-پہلے مرحلے میں ایڈز کے 9862 اور ہیپاٹائٹس 23560 اور ٹی بی کے 70047 مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی جائیں گی - مریضوں کی سہولت کے لئے آسان طریقہ کاروضع کیا گیا ہے - متعلقہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال یا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں اصل شناختی کارڈ کے ساتھ بائیو میٹرک تصدیق کی جائے گی- تشخیصی عمل مکمل ہونے پر مریض کو رجسٹرکر کے انصاف میڈیسن کارڈ جاری کر دیا جائے گا- مریض کسی بھی متعلقہ سنٹر سے مفت ادویات لے سکے گا- انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے مدینہ کی ریاست بنانے کا جو عزم کیا ہے ہم تیزی سے اس کی جانب گامزن ہیں - پنجاب احساس پروگرام، صحت انصاف کارڈ اور اب انصاف میڈیسن کارڈ کا اجراء اس امر کا واضح ثبوت ہے -وزیراعلی عثمان بزدار نے ہسپتالوں میں ہیپاٹائٹس،ایڈزاو رٹی بی کے مریضوں کے لئے علیحدہ ڈیسک بنانے کی ہدایت کی-پنجاب کے 36اضلاع میں مجموعی طورپر 174882 مریضوں میں انصاف میڈیسن کارڈ تقسیم کئے جائیں گے -وزیراعلی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکرادا کرتا ہوں جس نے مجھے اور میری ٹیم کوبیمار اور دکھی انسانیت کی خدمت کی سعادت عطاکی۔

(جاری ہے)

وہ دن دور نہیں جب پنجاب کے ہر شہری کو حکومتی سطح پر مفت علاج کی سہولت میسر ہو گی- یہ ہمارا عزم ہے اور ہم اس وعدے کو پورا کر کے دم لیں گے -
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات