مسلم لیگ فنکشنل کی پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ کے انتقال پر تعزیت

اتوار 22 نومبر 2020 18:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالر حیم نے مسلم لیگ ن کے سربراہ اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ورثا سے تعزیت کی ہے اور دعا کی ہے کے اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور اہلخانہ کو صبر جمیل عطا کرے۔

(جاری ہے)

حروں کے روحانی پیشوا اور مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر صاحب پگارا نے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے ان کی والدہ کی وفات پر دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے . اپنے ایک تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہماری تمام تر ہمدردی سوگوار خاندان کے ساتھ ہے . پیر صاحب پگارا نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور متعلقین کو صبر جمیل عطا کرے۔