سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہریسمیت دیگر کا نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کے انتقال پر اظہار تعزیت

اتوار 22 نومبر 2020 19:55

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2020ء) چیف آف جھالاوان سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری، سابق وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقادر بلوچ نے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کے انتقال پر رنج و غم کا اظہا ر کیا ہے یہاں جاری کردہ اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے بیگم شمیم اختر کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحومہ نہایت نیک سیرت انسان تھیں، اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے اور میاں صاحبان سمیت شریف خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کے لئے صبر جمیل عطا فرمائے۔