میاں صاحب سے کہاہے بالکل واپس نہ آئیں، ظالم اور انتقام میں اندھے لوگوں سیانسانیت کی توقع نہیں‘ مریم نواز

دادی کے انتقال کی خبر مجھے فون سروسز معطل ہونے کی وجہ سے دو گھنٹے تاخیر سے ملی ‘نائب صد رمسلم لیگ (ن)کاٹوئٹ

اتوار 22 نومبر 2020 20:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2020ء) مسلم لیگ (ن) کی نائب صد رمریم نواز نے کہا ہے کہ میاں صاحب کے سر سے ماں کا دعائوں بھرا سایہ اٹھ گیا،دادی کے انتقال کی خبر مجھے فون سروسز معطل ہونے کی وجہ سے دو گھنٹے تاخیر سے ملی جس کے بعد میں فوری پشاور سے لاہور کی لیے روانہ ہو گئی۔

(جاری ہے)

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ میرے والد اور گھر والے بار بار رابطے کی کوشش کرتے رہے مگر رابطہ نہ ہو سکا،کسی حکومتی شخص میں اتنی انسانیت نہیں تھی کہ مجھ تک دادی کی وفات کی اطلاع پہنچا دیتے۔ میں نے میاں صاحب کو درخواست کی ہے کہ بالکل واپس نہ آئیں،یہ ظالم اور انتقام میں اندھے لوگ ہیں جن سے کسی بھی قسم کی انسانیت کی توقع نہیں۔