آج ایک اور سرکس پشاور میں لگایا گیا پی ڈی ایم والوں کو رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملا، حلیم عادل شیخ

پی ڈی او کرونا پھیلائو موومنٹ بن چکی ہے عوام کی ان کو فکر نہیں ہے، بلاول گلگت کو سندھ جیسا بنانے گئے تھے ہار شکست کھاکر واپس آگئے،پی ڈی ایم میں شامل عوام دشمن پارٹیاں ہیں، پی ایس 99 میں شمولیت تقریر سے خطاب

اتوار 22 نومبر 2020 20:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2020ء) پی ٹی آئی مرکزی رہنما حلیم عادل شیخ کے حلقے پی ایس 99 کے علاقے ایوب گوٹھ میں شمولیت تقریرکا انعقاد کیا گیا پروگرام میں مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والی مختلف برادری کے سینکڑوں لوگوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ پی ٹی آئی مرکزی رہنما حلیم عادل شیخ، رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر سعید آفریدی، اعجاز خان سواتی، جانشیر جونیجو، رانا وسیم احمد راجپوت، سمیت دیگر نے شرکت کی۔

پی ٹی آئی میں شمولیت کرنے والے راجپوت برادری کی معززین اقبال، یقوب، یاسین، مشیر، رحمت، امداد علی، رضوان راجا،، لالا ابراہیم رائو جمال خالد، ارسلان جٹ، رائو شہزاد راجپوت، عبدالجبار، سمیت دیگر نے سینکڑوں لوگوں نے تقریب میں پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی مرکزی رہنما حلیم عادل شیخ شمولیت تقریر سے خطاب کرتے ہوئے کہا آج ایک اور سرکس پشاور میں لگایا گیا ہے، گلگلت الیکشن جیتنیگئے تھے لیکن ہار کر واپس آگئے۔

سندھ سے بھی بلاول لاڑکانہ گئے تھے کہا کہ جیت کر گلگلت کو لاڑکانہ بنائیں گے۔ عوام نے ووٹ نہیں دیا لاڑکانہ سے گلگلت بہتر ہے عوام نے فارغ کر دیا۔ آج پشاور کو کرونا لگا رہے ہیں، پی ڈی ایم کرونا پھیلائو موومنٹ بنتی جارہی ہے۔گجرانوالہ میں جو تقریر آرمی چیف کے خلاف شروع کی۔ اچکزئی سے لیکر سب پی ڈی ایم اے والوں نے ملک دشمن بیانیہ پیش کیا۔

جس کے بیانیہ کو عوام نے اٹھا کر پھینک دیا ہے۔ پی ڈی این کی شکس خوردہ ٹیم اتنا بڑا جلسا نہیں کر سکتی جتنا اکیلا میرا کپتان کر سکتا ہے آج ثابت ہوچکا ہے پوری قوم ان نوسربازوں کو دھدکار چکی ہے جنہوں نے ملک کو لوٹا۔کسی نے جعلی اکائونٹ کے ذریعے کسی نے ٹی ٹی اور کیش پرائز کے ذریعے پئسا باہر بھیجا۔ آج پوری قوم جان چکی ہے عمران خان ہی سچے لیڈر ہیں۔

لوگوں کے اثاثے بڑھتے ہیں لیکن ہمارے کپتان کے اثاثے کم ہورے ہیں وزیر اعظم بننے کے بعد دو کروڑ کے اثاثے کم ہوگئے ہیں۔ ان چوروں کے اثاثے اربوں میں بڑھتے جارہی ہیں۔ہمیں پی ٹی آئی کے کارکنوں پر فکر ہے جو اپنے علاقوں میں حق کی آواز بلند کی پی ایس 99 کی عوام کو سلام پیش کرتا ہوں جہنوں نے ایم این اے اور ایم پی اے کو جتوایا۔پی ایس 99 میں پرانی آبادی ہے لیکن پ پ کی حکومت نے کبھی کام نہیں کیا واٹر بورڈ سے لیکر روڈ رستے سندھ حکومت کے پاس ہے اس کے باوجود وفاقی فنڈ سے علاقے میں کام کیا جارہا ہے آج اگر سندھ تباہ ہوا ہے تو ان کے ذمہ دار بلاول زرداری ہیں، روڈوں کے پئسوں سے لیکر کتوں کی ویکسین کے پئسے بھی کھاگئے صحت اور تعلیم صاف پانی بھی بلاول کی حکومت نے عوام سے چھین لیا ہے۔