سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ میں کام چور اور یونین سرگرمیوں میں ملوث ملازمین کے خلاف آپریشن کا فیصلہ

کام نہ کرنے والے ملازمین کو واپس ڈی ایم سیز بھیجنے، سرکاری مشینری کو پرائویٹ استعمال کرنے والے ڈرائیورز کیخلاف کارروائی ہوگی شہر میں صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر کرنے کیلئے سیاسی اثر و رسوخ اور یونین سازی کرنے والے ملازمین سے چھٹکارا حاصل کرنے کا بھی فیصلہ

اتوار 22 نومبر 2020 20:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2020ء) سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی کارکردگی پر چیف سیکریٹری سندھ نے عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اس میں بہتری لاکر صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے عملی اور سخت اقدامات اٹھانے کی ہدایت جاری کردی ہے۔ اس سلسلے میں کام چور اور یونین سرگرمیوں اور سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ملازمین کیخلاف گرینڈ آپریشن کرکے کام چور، سیاسی اور یونین سرگرمیوں میں ملوث افراد کو واپس ڈی ایم سیز بھیجنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں پہلے مرحلے میں جعلی لائسنس اور LTV لائسنس پر ہیوی وہیکلز چلانے والے ڈرائیورز کو ان کی اصل پوسٹوں پر بھیجنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ جبکہ دوسرے مرحلے میں عارضی طور پر تعینات سب انسپکٹرز، انسپکٹرز اور چیف سینیٹری انسپکٹرز کو واپس کرکے ان کی جگہ کوالیفائیڈ اور ڈپلومہ ہولڈر سیاسی اثر و رسوخ اور یونین کی آڑ میں سولڈ ویسٹ میں کام کرنے والے دونوں الائنسز کی یونینوں نے اپنی اجارہ داری قائم کررکھی ہے جس سے ملازمین افسران کو بلیک میل کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

کام نہ کرنے والے ملازمین صرف حاضری لگاکر بھتے پر فارغ کیے ہوتے ہیں۔ ان کی تنخواہیں کاٹنے پر یونینز مزاحمت کرتی ہیں لہٰذا حکومت سندھ نے سخت ایکشن لینے کیلئے ایم ڈی سولڈ ویسٹ کو فری ہینڈ دے دیا ہے۔ وہ تمام ملازمین کی اسناد، ڈپلومے، لائسنس، قومی شناختی کارڈ، ڈومیسائل کو چیک کیا جائے گا۔ اس کے بعد سیاسی اثر و رسوخ اور یونین سازی میں ملوث اور کرپٹ عملے سے چھٹکارا حاصل کیا جائے گا۔ بورڈ ایمپلائز ایکشن کمیٹی نے ایم ڈی سولڈ ویسٹ کو فری ہینڈ ملنے پر انہیں کارروائی کیلئے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔

متعلقہ عنوان :