جب بھی گستاخ رسول یا ظالم نے سر اٹھایا اہلسنت کے قائدین وعلماء نے ان کا مقابلہ سر قلم علم وقلم اورشعور سے کیا ہے ،پیر سید مظفر حسین شاہ

سانحہ نشترپارک کے زخم اب بھی ہمارے دلوں میں تازہ ہیں شہداء میلاد مصطفی کو سلام پیش کرتے ہیں،ثروت اعجاز قادری دہشتگرد واسلام دشمن کچھ بھی کرلیں ناموس رسالت ؐ کی تحریک سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، سربراہ سنی تحریک

اتوار 22 نومبر 2020 20:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2020ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری ملک کے کونے کونے میں ختم نبوت کے تحفظ کی آواز اٹھنامیلاد مصطفیؐ کے شہداء کی قربانیوں کا ثمر ہے ،دہشتگرد واسلام دشمن کچھ بھی کرلیں ناموس رسالتؐ کی تحریک سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے ، زندہ قومیں اپنے اسلاف اور قومی ہیروز کی قربانیوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کرتی ہیں ،سانحہ نشترپارک کے زخم اب بھی ہمارے دلوں میں تازہ ہیں شہداء میلاد مصطفی کو سلام پیش کرتے ہیں پاکستان میں ریاست مدینہ طرز حکمرانی کیلئے عوام کو بھی کردار ادا کرنا ہوگا ،جمہوریت میں عوام کو تعلیم ،سستا ،انصاف اور بنیادی حقو ق فراہم کئے جاتے ہیں ،یہ کیسی جمہوریت ہے مظلوم غریبوں کا استحصال ہورہا ہے اچھی صحت وتعلیم اور سستا انصاف صرف خواب بن کررہے گئے ہیں ،امیر میلاد مصطفی وسربراہ سنی تحریک محمد عباس قادری نے جام شہادت نوش کرکے دنیا کو واضع پیغام دے دیا آقا کریم کا سچا غلام اسلام وملک کی سلامتی کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرتا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے امیر شہدائے میلاد مصطفی وسربراہ سنی تحریک محمد عباس قادری کی عرس کی تقریب سے لاہور سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کیا ،یاد رہے کہ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری شیخ الحدیث علامہ خادم حسین رضوی کے نمازجنازہ اور سوئم میں شرکت کیلئے لاہور میں ہیں ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے قائدین واسلام کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اسلام و ملک دشمنوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بننا ہوگا ،فرانسیسی مصنوعات کا عوام سوشل بائیکاٹ کریں ،حکومت عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے فرانس کے سفیر کو فوری ملک بدر کرئے ،اس موقع پر ممتاز عالم دین پیر سید مظفر حسین شاہ نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت ؐ کیلئے اہلسنت کے قائدین وعلماء کی شہادتوں کی کتاب عیاں ہے ،تاریخ گواہ ہے جب بھی گستاخ رسول یا ظالم نے سر اٹھایا اہلسنت کے قائدین وعلماء نے ان کا سرقلم علم و قلم اورشعور سے کیا ہے ،شہید عباس قادری نے اپنے اسلاف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے جام شہادت تو نوش کرکے دہشتگردوں کے سامنے ڈٹ جانے کا پیغام دیا ،پاکستان اسلام کا قلعہ ہے قرآن وسنت کا نظام رائج کیا جائے ۔