نااہل اور سلیکٹڈ حکمرانوں کے پاس گھرجانے کے سوا کوئی چارہ نہیں بچا ،عوامی نیشنل پارٹی

حکمران گھر چلے جائیں اور انتخابی اصلاحات کو یقینی بنا کر فوری طو رپر ملک میں نئے انتخابات کا انعقاد کرایا جائے

اتوار 22 نومبر 2020 20:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2020ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں بد ترین بندشوں کے باوجود پشاور کے کامیاب اور پروقار عوامی اجتماع کو حکومت کے خلاف ریفرنڈم قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ نااہل اور سلیکٹڈ حکمرانوں کے پاس گھرجانے کے سوا کوئی چارہ نہیں بچا حکمران گھر چلے جائیں اور انتخابی اصلاحات کو یقینی بنا کر فوری طو رپر ملک میں نئے انتخابات کا انعقاد کرایا جائے سلیکٹڈ حکمرانوں کی چھٹی ہونے تک پی ڈی ایم کی تحریک جاری رہے گی سرخ پوش اجتماع سے ثابت ہوگیا کہ پشتونخوافخر افغان باچاخان بابا کے پیروکاروں کا مرکز تھاہے اور ہمیشہ رہے گانااہل اور عنایت زدہ حکمرانوں کو کورونا کی آڑ میں مہلت دیناکووڈ19 سے زیادہ خطرناک ہے ۔

عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی دفتر باچاخان مرکز سے جاری ہونے والے بیان میں کہاگیا ہے کہ سلیکٹڈ عوام دشمن اور نااہل حکمرانوں نے پی ڈی ایم کے پشاور جلسے کو ناکام بنانے کے لئے ہرہتھکنڈا آزمایا لیکن سلیکٹڈ حکمرانوں کو منہ کی کھانی پڑی پشاور کی تاریخ کے بڑے اجتماع نے ثابت کردیا ہے کہ عوام موجودہ حکومت سے تنگ آچکے ہیں پشاور جلسہ ناکام نااہل اور سلیکٹڈ حکمرانوں کے خلاف عوام کاریفرنڈم ہے کورونا کی آڑ میں حکمرانوں کا مزید اقتدار میں رہنا تباہی وبربادی کا موجب بنے گا اب یہ حکمرانوں پر منحصر ہے کہ وہ عوامی رائے کا احترام کرتے ہوئے گھر جاتے ہیں یا نہیں بیان میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے زیراہتمام عظیم الشان اور کامیاب اجتماع کے انعقاد پر موومنٹ میں شامل جماعتوں کے کارکنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پشتونخوا کے غیور اولس نے سلیکٹڈ حکمرانوں اور ان کے سلیکٹرز کے 25جولائی2018ء کے فیصلے کو غلط ثابت کردیا ہے پچیس جولائی کو اناہل اور غیر سنجیدہ فرد کو مسند اقتدار پر بٹھا نے کے فیصلے سے ملک ڈھائی سال میں ہر شعبے میں تباہی اور بربادی کے دہانے پرلاکھڑا کیا ہے سلیکٹڈ حکمرانوں کے خلاف عوام نے اپنا فیصلہ سنادیا ہے حکمران نوشتہ دیوار پڑھ لیں عوامی نیشنل پارٹی جمہوری جدوجہد میں رہنماء کردار ادا کرتی رہے گی اور جمہوریت کی بحالی ، جمہوری اداروں کے استحکام اور عوامی مسائل کے حل کے لئے تحریک میں صف اول کا کردار اد اکرتی رہے گی۔

(جاری ہے)

بیان میں پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں اور عوامی نیشنل پارٹی کی قیادت اور کارکنوںکو مبارکباد دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سلیکٹڈ او رنااہل حکمرانوں کے گھر جانے تک جدوجہد جاری رہے گی اور اے این پی تحریک کے صف اول میں موجود رہے گی۔