Live Updates

اعجازاحمدچوہدری کا این اے 133 کے مختلف علاقوں کا دورہ

اتوار 22 نومبر 2020 23:40

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2020ء) : پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری کا این اے 133 کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ، اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا، اعجازاحمدچوہدری حلقے میں مختلف پارٹی رہنمائوں کے عزیز واقارب کی وفا ت پر اظہار تعزیت کے لئے ان کے گھروں میں گئے ، اعجازاحمدچوہدری نے خیام بٹ کی والدہ ، مٹھوگجرکی والدہ ، جاوید کی بیٹی ، عمران نیازی کے بہنوئی اور عدیل جوئیہ کی ساس کے انتقال پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

جبکہ ان کے ہمراہ میاںثاقف محبوب ، خالد بابا ، خرم بٹ، چوہدر ی خان محمد ، خالد قادری، ملک کاشف کھوکھر بھی ہمراہ تھے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات