بیگم شمیم اختر کے انتقال پرشر یف فیملی کے دکھ میں شریک ہیں‘سمیرا ساہی

پیر 23 نومبر 2020 13:00

بیگم شمیم اختر کے انتقال پرشر یف فیملی کے دکھ میں شریک ہیں‘سمیرا ساہی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2020ء) مسلم لیگ (ق) پنجاب خوا تین ونگ کی جوا ئنٹ سیکر ٹری سمیرا ساہی نے کہاہے کہ ہم شمیم اختر کے انتقال پرشر یف فیملی کے دکھ میں شریک ہیں،دنیا میںما ں وہ عظیم ہستی ہو تی ہے جس کے دنیا سے چلے جانے پر ان کی کمی کااحسا س ہو تا ہے،شر یف فیملی کیلئے دعا گوہیں اللہ تعالی انہیں یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا ء فرمائے، آ مین۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ نوازشر یف ، شہباز شریف اورمریم نواز سے ہم دلی طور پر د کھ اور تعز یت کااظہا ر کر تے ہیں دکھ کی اس گھڑی میں ہم اللہ ر ب العز ت سے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردو س میں اعلی مقام عطا ء فرما ئے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا ء فرما ئے۔