عمران خان کی ڈ کشنری میں بلیک میل ہو نے کا لفظ موجود نہیں‘ تر جمان پنجاب حکومت

پی ڈی ایم جلسو ں میں کہاجا تا تھا حکومت د سمبر نہیں دیکھ سکے اب کہہ رہے ہیں جنوری نہیں دیکھ سکے گی

پیر 23 نومبر 2020 13:00

عمران خان کی ڈ کشنری میں بلیک میل ہو نے کا لفظ موجود نہیں‘ تر جمان پنجاب ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2020ء) تر جمان پنجاب حکومت، چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہا ہے کہ عمران خان کی ڈ کشنری میں بلیک میل ہو نے کا لفظ موجود نہیں،پی ڈی ایم جلسو ں میں کہاجا تا تھا حکومت د سمبر نہیں دیکھ سکے اب کہہ رہے ہیں جنوری نہیں دیکھ سکے گی،اپوز یشن یاد رکھے عمران خان د سمبر اور جنوری ہی نہیں 2023تک وزیراعظم رہیں گے۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ اپوز یشن جماعتیں عوام سے جھو ٹ پہ جھو ٹ بو ل رہی ہیں ، تحریک انصا ف حکومت کو ان تانگہ پار ٹیو ں کی جلسیو ں سے کو ئی خطرہ نہیں ،اپوزیشن جماعتو ں کے لیڈر قومی خزانہ سے لو ٹی دو لت جب تک واپس نہیں کر تے عوام بھی انہیں قبو ل کرنے کیلئے تیارنہیں ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ اپوز یشن جماعتوں کی ’’ نہ کھیلنا ہے نہ کھیلنے دینا ہے‘‘ کی پا لیسی دم تو ڑ چکی ہے۔ پی ڈی ایم جلسو ں میں خا لی کر سیا ں سے خطا ب کرنے والے قومی مجرم کسی صور ت کڑے احتسا ب سے نہیں بچ سکیں گے۔ عوام نے قومی خزانہ لو ٹنے والو ں کیخلا ف وزیراعظم عمران خان کو جو مینڈ یٹ دیا ہے وزیراعظم عمران خان قوم کو کسی صورت ما یو س نہیں کر یں۔کسی چور لٹیرے کو این آر او نہیں ملے گا۔