کپاس کی نئی نئی اقسام کی کاشت کے باعث گلابی سنڈی کے تدارک کی اہمیت میں اضافہ ہو گیا، ماہرین

پیر 23 نومبر 2020 14:43

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2020ء) کاشتکار وں کو موسم سرما کی آمد کے باعث کپاس کی گلابی سنڈی کے تدارک کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ چونکہ گلابی سنڈی کاحملہ فصل پر اس وقت ہوتاہے جب پودے پر پھولوں، کلیوں، ٹینڈوں کی افزائش ہوتی ہے نیز موسم سرما کے آغاز میں گلابی سنڈی پہلے ڈوڈیوں پر حملہ کرتی ہے جس کے بعد پھولوں کے اندر داخل ہو کر اس کی پتیوں کے کناروں کو اپنے منہ سے نکلنے والے لعاب کی مدد سے جوڑ دیتی ہے جس سے متاثرہ پھول مدھانی نما شکل اختیار کرلیتاہے۔

ماہرین زراعت نے بتایاکہ کپاس کی گلابی سنڈی کا فصل کے علاوہ کوئی دوسرا متبال میزبان پودا نہیں۔ انہوں نے بتایاکہ سردیوں میں سرمائی نیند سوئی ہوئی گلابی سنڈی دو نسلوں کو جنم دیتی ہے جن میں سے پہلی نسل موسم بہار میں اور دوسری موسم گرما میں ظاہر ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کپاس کی نئی نئی اقسام کی کاشت کے باعث گلابی سنڈی کے تدارک کی اہمیت میں اضافہ ہو گیاہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار گلابی سنڈی کی جنسی کشش کے پھندوں یا بی پی روپس کااستعمال کرکے گلابی سنڈی کو دوران فصل تلف کرسکتے ہیں جبکہ بوائی سے پہلے آپس میں جڑے ہوئے بیجوں کو چن کر تلف کرنے یا پتلی تہہ میں دو چار دنوں کیلئے تیز دھوپ میں پھیلانے سے بھی گلابی سنڈی تلف کی جاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :