کووڈ-19،سعودی عرب میں 54 لاکھ سے زیادہ طلبہ وطالبات کی آن لائن کلاسوں میں شرکت

پیر 23 نومبر 2020 14:46

کووڈ-19،سعودی عرب میں 54 لاکھ سے زیادہ طلبہ وطالبات کی آن لائن کلاسوں ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2020ء) سعودی عرب میں اس وقت تقریباً 54 لاکھ طلبہ اور طالبات کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے آن لائن کلاسوں میں شرکت کررہے ہیں اور اپنی تعلیم جاری رکھے ہوئے ہیں۔یہ بات سعودی عرب کے وزیر تعلیم ڈاکٹر حمد بن محمد آل الشیخ نےریاض میں جی 20 کے سربراہ اجلاس کے موقع پر میڈیا بریفنگ میں بتائی ہے۔انھوں نے بتایا کہ سعودی عرب نے کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد تدریسی عمل کو جاری رکھنے کے لیے مدرستی پروگرام شروع کیا تھا۔

(جاری ہے)

اس ایپ کے ذریعے سرکاری سکولوں کے 48 لاکھ طلبہ اور نجی سکولوں کے 6 لاکھ طلبہ نے آن لائن تعلیم جاری رکھی ہوئی ہے۔انھوں نے امکان ظاہر کیا ہے کہ اس وقت مکمل طور پر آن لائن تعلیمی سرگرمیوں کے حامل اداروں کو کھولا جاسکتا ہے اور سکول اپنے یہاں اساتذہ کی بہت تھوڑی تعداد کے ساتھ تدریسی عمل جاری رکھ سکتے ہیں۔انھوں نے یہ بھی بتایا کہ سعودی وزارتِ تعلیم نے 23 سیٹلائٹ ٹیلی ویژن سٹیشنز شروع کیے ہیں تاکہ جن خاندانوں کے پاس انٹرنیٹ نہیں، وہ بھی تعلیم تک رسائی حاصل کرسکیں۔ڈاکٹرآل الشیخ نے کا کہنا تھاکہ جامعات کے طلبہ کے لیے آن لائن تعلیم کا بندوبست زیادہ آسان رہا ہے کیونکہ وہاں پہلے سے انفراسٹرکچر موجود تھا۔