مکئی کی بہترپیدا وارکےلئے کھادوں کا بروقت ومتوازن ومناسب استعمال ضر وری ہے، ماہرین زراعت

پیر 23 نومبر 2020 14:57

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2020ء) مکئی کی بہترپیدا وارکےلئے کھادوں کا بروقت اورمتوازن ومناسب استعمال ضر وری ہے۔ ماہرین زراعت نے کہا کہ کاشتکار کھادوں کابروقت و مناسب استعمال کریں اورجب فصل کی اونچائی ایک سے ڈیڑ فٹ تک ہوجائے تو نائٹروجنی کھادکی پہلی قسط ایک بوری یوریا فی ایکڑ اور فصل کی اونچائی اڑھائی سے تین فٹ ہونے پر نائٹروجنی کھادکی دوسری قسط ایک بوری یوریا فی ایکڑ جبکہ پھول آنے سے قبل نائٹروجنی کھادکی آخری قسط ڈیڑھ بوری یوریا فی ایکڑ استعمال کرنی چاہئیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ مکئی کی فصل سے جڑی بوٹیوں کی تلفی کے لئے بروقت گوڈی بھی ضروری ہے اسے تیز ہوا یاآندھی میں نقصان نہ پہنچ سکے۔ انہوں نے گوڈی کیساتھ ساتھ جڑی بوٹیوں کی تلفی کےلئے جڑی بوٹی مار زہروں کا ماہرین زراعت کی مشاورت سے سپرے کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :