ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ بحال نہ کیا جائے، اسرائیلی وزیراعظم

پیر 23 نومبر 2020 15:29

ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ بحال نہ کیا جائے، اسرائیلی وزیراعظم
تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2020ء) اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن سے اپیل کی ہے کہ وہ ایران کے ساتھ سن 2015 میں ہونے والے جوہری معاہدے کو بحال نہ کریں، جس سے صدر ٹرمپ نے یکطرفہ طور پر علیحدگی اختیار کر لی تھی۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نے جو بائیڈن کو ایک بالواسطہ پیغام میں یہ گزارش کی ہے۔

آئندہ برس بیس جنوری کو ممکنہ طور پر امریکی صدر کا عہدہ سنبھالنے والے بائیڈن پہلے ہی یہ کہہ چکے ہیں اگر ایران یورینیم کی افزودگی سے متعلق سخت شرائط پر عمل کرتا ہے اور انہیں مزید سخت اور ان میں توسیع کے لیے اتحادیوں کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہو جاتا ہے تو اس کے ساتھ جوہری معاہدے کو بحال کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :