ٹرمپ کی ٹیم نے اپنے ہی متنازعہ وکیل سے علیحدگی اختیار کر لی

پیر 23 نومبر 2020 15:29

ٹرمپ کی ٹیم نے اپنے ہی متنازعہ وکیل سے علیحدگی اختیار کر لی
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2020ء) امریکی انتخابات میں ممکنہ دھاندلی کے بارے میں دھواں دار پریس کانفرنس کے بعد صدر ٹرمپ نے اپنی وکیل سڈنی پاول کے ساتھ وابستگی ختم کر دی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سڈنی پاول نے تین نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں دھاندلی کا انکشاف کیا تھا۔ وکیل نے دعوی کیا کہ ٹرمپ نے اپنے حریف جو بائیڈن کو حقیقی معنوں میں شکست دی جبکہ کیوبا، وینزویلا اور دیگر کمیونسٹ ریاستوں نے ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن کے حق میں ہیکر حملوں کے ذریعے الیکشن میں ہیرا پھیری کرائی۔ ٹرمپ نے ابھی تک صدارتی انتخابات میں شکست تسلیم نہیں کی ہے۔