جی ٹوئنٹی اجلاس، میرکل نے ویکسین کی فراہمی کو بہت سست قرار دے دیا

ابھی تک ایسا کوئی بڑا معاہدہ طے نہیں ہو سکا جس کے ذریعے غریب ممالک کے لیے ویکسین کی فراہمی یقینی بنائی جائے،خطاب

پیر 23 نومبر 2020 15:29

جی ٹوئنٹی اجلاس، میرکل نے ویکسین کی فراہمی کو بہت سست قرار دے دیا
برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2020ء) جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے کہاہے کہ کورونا وائرس سے بچا کی ویکسین کی معیاری قیمتوں پر دستیابی کا معاملہ عالمی سطح پر انتہائی سست روی کا شکار ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برلن سے ترقی یافتہ ممالک کے گروپ جی ٹوئنٹی کے سربراہی اجلاس سے خطاب میں جرمن چانسلر نے کہا کہ ابھی تک ایسا کوئی بڑا معاہدہ طے نہیں ہو سکا جس کے ذریعے غریب ممالک کے لیے ویکسین کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

میرکل کے بقول امیر ممالک پہلے ہی سے بڑی تعداد میں دوا ساز کمپنیوں سے یہ ویکسین خرید چکے ہیں۔ قبل ازیں ریاض میں جی ٹوئنٹی سمٹ کے رکن ممالک کے سربراہان نے اس بات کی یقین دہانی کرائی تھی کہ کورونا سے بچا کی ویکسین، ٹیسٹ کِٹس و دیگر ادویات کی غریب ملکوں کو فراہمی منصفانہ بنیادوں پر کی جائے گی۔