اسرائیلی وزیراعظم کی سعودی عرب میں شہزادہ سلمان اور پومپیوسے خفیہ ملاقات

ملاقات میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ ہوسی کوہن بھی موجود تھے،ذرائع

پیر 23 نومبر 2020 15:29

اسرائیلی وزیراعظم کی سعودی عرب میں شہزادہ سلمان اور پومپیوسے خفیہ ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2020ء) اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے سعودی عرب میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے ساتھ مبینہ طور پر خفیہ ملاقات کی ہے۔ اس دوران اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ ہوسی کوہن بھی موجود تھے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم سعودی شہر نیوم روانہ ہوئے، جہاں ان کی سعودی ولی عہد اور امریکی خارجہ سے ملاقات ہوئی۔

(جاری ہے)

اس دوران اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ ہوسی کوہن بھی موجود تھے۔ اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے اس ملاقات کی ابھی تک تصدیق نہیں کی۔تاہم یہ ایسا پہلا موقع ہے جب اسرائیلی اور سعودی قیادت نے ایک ساتھ بات چیت کی۔ اسرائیل اس سے قبل خطے میں متحدہ عرب امارات اور بحرین سے سفارتی تعلقات قائم کر چکا ہے۔ ان دو عرب ملکوں کی طرح اب سعودی عرب کی جانب سے بھی اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات استوار کرنے پر غور کرنے کی افواہیں گردش کر رہی ہیں۔