کاشتکارچالیس یوم والی مولی کی کاشت کریں جس کی بہتر قیمت مل جاتی ہے ، ماہرین زراعت

پیر 23 نومبر 2020 15:02

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2020ء) ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ کاشتکارچالیس یوم والی مولی کی کاشت کریں جس کی کاشتکاروں کو بہتر قیمت مل جاتی ہے کیونکہ اس کی فصل نہ صرف چالیس روز میں تیار اور خستہ ہونے کیساتھ ساتھ کڑواہٹ کی بھی حامل ہوتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ موسم سرماکی مقبول ترین سبزی مولی میں موجود حیاتین انسانی صحت کے لئے انتہائی اکثیر ہیں لہذاعوام سلاد اورسالن کے طورپر مولی کااستعمال معمول بنائیں جسے کدوکش کرنے کے بعد گھی میں بھوننے سمیت دوسری سبزیوں کیساتھ بھی بطور سالن پکاکر استعمال کیاجاسکتاہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہر100گرام مولی میں 20حرارے‘1.2گرام لحمیات ‘0.1گرام روغن‘4.2گرام کاربوہائیڈریٹ ‘0.7گرام خام ریشہ‘1.1گرام راکھ‘ 31ملی گرام فاسفورس‘ 1.1گرام فولاد‘0.09ملی گرام سوڈیم‘260ملی گرام پوٹاشیم موجودہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :