آئی جی اسلام آباد عامر ذو الفقار خان نے پرموٹ ہونے والے اے آئی جی اور اے ایس پیز کورینک لگائے

تمام افسران عوام الناس کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں،شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، عامر ذو الفقار خان

پیر 23 نومبر 2020 15:43

آئی جی اسلام آباد عامر ذو الفقار خان نے پرموٹ ہونے والے اے آئی جی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2020ء) آئی جی اسلام آباد عامر ذو الفقار خان نے پرموٹ ہونے والے اے آئی جی اور اے ایس پیز کورینک لگائے۔تقریب میں ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز،ڈی آئی جی آپریشنز،اے آئی جیز، ایس ایس پیز اور ایس پیز نے شرکت کی،اے آئی جی ہارون جوئیہ کی ایس ایس پی گریڈ 19میں ترقی ہوئی۔اے ایس پیز رانا عبدالوہاب، حمزہ امان اللہ، عثمان ٹیپو، کی ایس پی گریڈ 18کے عہدے پر ترقیاں ہوئیں۔

(جاری ہے)

آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقارخان نے تمام نئے پرموٹ ہونے والے افسران مبارکباد دی ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ آئی جی اسلام آباد عامر ذو الفقار خان نے کہاکہ تمام افسران پہلے بھی اپنی خدمات احسن طریقے سے سرانجام دے رہے ہیں،اب تمام افسران کی ذمہ داریاں مزید بڑھ گئی ہیں۔عامر ذوالفقار خان نے کہاکہ تمام افسران عوام الناس کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں،شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوںنے کہاکہ عوام ہماری باس ہے اور ان کے مسائل کا فوری حل ہمارا اولین فرض ہے، اسلام آباد پولیس کو پوری دنیا کے لئے رول ماڈل بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :