کورونا وائرس کی دوسری لہر خطرے کی گھنٹی ہے عوام احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرکے خود کو محفوظ رکھیں ،میر عمر خان جمالی

پیر 23 نومبر 2020 16:42

کورونا وائرس کی دوسری لہر خطرے کی گھنٹی ہے عوام احتیاطی تدابیر پر سختی ..
ڈیرہ اللہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2020ء) صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ و بین الصوبائی امور میر عمر خان جمالی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر خطرے کی گھنٹی ہے عوام احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرکے خود کو محفوظ رکھیں سماجی سرگرمیوں میں محتاط شرکت اور ایس او پیز پر عمل سے ہی کورونا وائرس کو شکست دیا جاسکتا ہے شہروں میں ایس او پیز پر عملدرآمد ہوتا نظر نہیں آرہا غفلت برتی گئی تو نقصان کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا میر عمر خان جمالی کا کہنا تھا کہ سردی کی شدت میں اضافے اور موسمی تبدیلی کے بھی انسانی صحت پر اثرات مرتب ہو رہے ہیں ہمیں سب سے پہلے اپنی صحت کا خیال رکھنا ہوگا معمولی کوتاہی سے خود کو اور دوسروں کو بڑی مصیبت میں مبتلا ہونے سے بچایا جائے انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کے جان کی حفاظت کے لیے سخت سے سخت اقدامات اٹھانے پر غور کر رہی ہے اس سے قبل کہ حکومت سخت اقدام اٹھانے پر مجبور ہو عوام اپنے جان کی حفاظت کے لیے ماسک اور سینیٹائزر کا استعمال ہر صورت یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :