کورونا کی دوسری لہر ،50 فیصد سرکاری ملازمین گھروں میں بیٹھ کر کام کرینگے

مارکیٹوں میں کورونا ایس اوپیز پر عمل کرانے کیلئے وزیر صنعت کو ٹاسک دیدیا گیا ،آج سے تاجروں سے ملاقاتیں کرینگے

پیر 23 نومبر 2020 17:32

کورونا کی دوسری لہر ،50 فیصد سرکاری ملازمین گھروں میں بیٹھ کر کام کرینگے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2020ء) کورونا کی دوسری لہر کے پیش نظر حکومت پنجاب نے بچا ئوکی حکمت عملی تیار کرلی جس کے تحت 50 فیصد سرکاری ملازمین گھروں میں بیٹھ کر کام کریں گے ۔تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے کورونا کی دوسری لہر سے بچائو کی حکمت عملی کو حتمی شکل دیدی جس کے تحت نصف سرکاری ملازمین گھروں سیسرکاری امور نمٹائیں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب کے سروے کے مطابق چند شہروں لاہور،پنڈی، فیصل آباد اور ملتان میں کورونا پھیلا ئوکی شرح زیادہ ہے جبکہ مارکیٹوں میں کورونا ایس اوپیز پر عمل کرانے کے لئے وزیر صنعت کو ٹاسک دے دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر صنعت آج ( منگل )سے تاجروں سے ایس او پیز پر عمل کے لئے ملاقاتیں کریں گے جبکہ محکمہ صنعت کی خصوصی ٹیمیں مارکیٹوں کا خصوصی جائزہ لیں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے صوبے میں سیاسی سرگرمیوں پر موثر طریقے سے پابندی لگانے کافیصلہ بھی کیا ہے۔