نیشنل جونیئر ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ پشاور کے لئی32رکنی ٹیم کا انتخاب

پیر 23 نومبر 2020 18:43

نیشنل جونیئر ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ پشاور کے لئی32رکنی ٹیم کا انتخاب
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2020ء) نیشنل جونیئر ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ پشاور کے لئی32 رکنی گرلز/ بوائز انڈر16 کھلاڑیوں اور آفیشلز کا انتخاب کر لیا گیا ہے۔ گذشتہ روز نیشنل کوچنگ سینٹر میں ہونے والے اوپن ٹرائلز میں صوبے بھر سے لاتعداد کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ ڈائریکٹر اسپورٹس اسلم کھوسو کی سربراہی میں8 رکنی سلیکشن کمیٹی نے اوپن ٹرائلز کے ذریعہ ممکنہ کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔

منتخب ہونے والے بوائز کھلاڑیوں میں کراچی سے دس جن کے نام حارث‘ مجیب‘ رانا آزین‘ خطیفہ‘ محمد بلوچ‘ محمد جاوید‘ عبدالحمید‘ سیف الرحمن‘ کمال‘ نعمان‘ شہید بے نظیر آباد سے دو زین اور عبدالوہاب جبکہ لاڑکانہ سے زین العابدین‘ تنویر حسین اور مظہر شامل ہیں‘ گرلز میں کراچی سے ایشا عفان‘سفینہ خان‘ اقراء‘ عائشہ یامین‘ رجا احمد‘ وجیہہ عمر‘لینا تلکا‘ ایشال‘ شاہزادے جبکہ سکھر سے فائزہ زیدی شامل ہیں‘ آفیشلز میں عبدالرزاق‘عبداللہ چانڈیو‘نرمین ‘ابرار اور ام خذیمہ منتخب ہوئی ہیں‘ اوپن ٹرائلز کی سلیکشن کمیٹی میں اسلم کھوسو ڈائریکٹر اسپورٹس(چیئرمین) جبکہ ممبران میں سندھ اسپورٹس بورڈ سے عبداللہ چانڈیو‘سندھ اولمپک ایسو سی ایشن سے احمد علی راجپوت‘ایتھلیٹکس ایسو سی ایشن کراچی سے نعیم رشید‘میرپور خاص سے محمد سلیم‘نوابشاہ س شبیر چانڈیو‘ سکھر سے انور چانڈیو‘ لاڑکانہ سے سجاد کھوسو اور حیدر آباد سے ارشاد مخدوم شامل تھے۔

(جاری ہے)

منتخب ہونے والی ٹیم25 نومبر کو کراچی سے پشاور روانہ ہوگی جہاں28نومبر سی30نومبر تک ہونے والے نیشنل انڈر16 جونیئر ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ 2020 میں شرکت کرے گی۔

متعلقہ عنوان :