چارسدہ میں ٹینس، بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس کی جدید مشینیں نصب

مشینوں کی تنصیب سے کھلاڑیوں کی کارکردگی بہتر ہوگی ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر تحسین الله

پیر 23 نومبر 2020 19:07

چارسدہ میں ٹینس، بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس کی جدید مشینیں نصب
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2020ء) ڈائریکٹوریٹ سپورٹس خیبر پختونخوا نے جدید خطوط پر کھلاڑیوں کی تربیت کے لئے پشاور کے بعد چارسدہ سپورٹس کمپلیکس میں بھی ٹیبل ٹینس، ٹینس اور بیڈمنٹن کی جدید خود کار مشینیں نصب کر دی ہیں جن کے ذریعے کھلاڑیوں کی تربیت کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر چارسدہ وپشاور تحسین اللہ نے مشینوں کی فراہمی پر سیکرٹری کھیل عابد مجید، ایڈیشنل سیکرٹری جنید خان اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس اسفندیار خٹک کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ مشینوں کی تنصیب سے کھلاڑیوں کی کارکردگی اچھی ہوگی وہ قومی اور بین الاقوامی مقابلوں کے لئے اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کریں گے جبکہ بنیادی سطح پر نئے کھلاڑی بھی سامنے آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ چارسدہ میں کھیلوں کے گرائونڈ پر کام جاری ہے جبکہ آسٹرو ٹرف بھی بچھائی جارہی ہے ٹرف بچھانے سے بنیادی سطح پر ہاکی کے با صلاحیت کھلاڑی سامنے آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں کھیلوں کے فروغ کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :