کوہاٹ میں انٹر کلب والی بال ٹورنامنٹ شروع ہو گیا

پیر 23 نومبر 2020 19:07

کوہاٹ میں انٹر کلب والی بال ٹورنامنٹ شروع ہو گیا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2020ء) خیبر پختونخوا والی بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام انٹر کلب مقابلوں کے سلسلے میں ضلع کوہاٹ میں انٹر کلب والی بال ٹورنامنٹ شروع ہوگیا، ایسوسی ایشن کے نائب صدر فقیر محمد اعوان نے افتتاح کیا، ٹورنامنٹ میں ضلع بھر سے ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ افتتاحی میچ میں امجد کلب نے مدثر کلب کو 25-23، 23-35، 25-18، 18-25 اور 25-19 سے ہرایا۔

دوسرے میچ میں اورکزئی کلب نے مینگل کلب کو 25-18، 25-19 ، 19-25 اور 25-17 سے، تیسرے میچ میں عثمان کلب زڑہ میلہ نے جرما زلمی کلب کو 25-19 ، 25-17 ، 16-25، 25-27 اور 25-21 سے جبکہ چوتھے میچ میں شکیل کلب درہ نے مسلم آباد کلب کو 25-16، 25-21 ، 17-25 اور 25-18 سے ہرایا۔دوسری جانب پشاور پیر کلے میں جاری انٹر کلب والی بال چیمپئن شپ میں سادات کلب نے ڈھیرے کلب کو تین صفر ، دوسرے میچ میں علی محمد گڑھی کو تین ایک سے ہرایا ، اکا خیل کلب نے ابراہیم کلب کو تین ایک جبکہ عمر کلب نے امان کلب کو تین صفر سے شکست دیکر آگلے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا ایسوسی ایشن کے سیکرٹری خالد وقارچمکنی کا کہنا ہے کہ صوبے کے تمام اضلاع میں انٹر کلب مقابلوں کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے جس کا مقصد بنیادی سطح پر والی بال کا فروغ اور نیا ٹیلنٹ سامنے لانا ہے۔

(جاری ہے)

کئی اضلاع میں مقابلے منعقد کئے گئے ہیں جن میں اچھے اچھے کھلاڑی سامنے آئے ہیں جنہیں تربیت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایسوسی ایشن کے صدر اعجاز احمد والی بال کے فروغ میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ تمام اضلاع میں انٹر کلب مقابلوں کا شیڈول مرتب کر کے عملدرآمد شروع کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :