میں اور نک جونس کھانے کی ٹیبل پر بزنس کی باتیں کرتے ہیں، پریانکا چوپڑا

پیر 23 نومبر 2020 19:12

میں اور نک جونس کھانے کی ٹیبل پر بزنس کی باتیں کرتے ہیں، پریانکا چوپڑا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2020ء) بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کو بے شمار سپر ہٹ فلمیں دینے والی بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اور اٴْن کے شوہر امریکی گلوکار نک جونس کھانے کی ٹیبل پر ’بزنس‘ کی باتیں کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ وہ اور اٴْن کے شوہر گلوکار نک جونس رات کو جب بھی کھانے کی ٹیبل پر ایک ساتھ بیٹھتے ہیں تو اٴْن کے پاس بات کرنے کیلئے بس ایک ہی موضوع ہوتا ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ اور وہ ایک موضوع ’بزنس‘ ہے، پریانکا نے کہا کہ نک جونس مجھ سے کھانے کی ٹیبل پر بزنس کے حوالے سے بات کرنے کیلئے ہمیشہ بہت پر جوش ہوتے ہیں۔ پریانکا نے بتایا کہ ہم دونوں اپنے کیرئیر کے حوالے سے بہت زیادہ حساس ہیں جبکہ ہمارا سارا فوکس بھی صرف اپنے کیرئیر پر ہی رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم دونوں ایک دوسرے کے کام کا احترام کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :